ریاض،19جنوری(ایجنسی) چین کے صدر شی جِن پنگ مشرقِ وسطیٰ کے تین ملکوں کے دورے کی پہلی منزل پر آج منگل کے روز سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وہ سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ایران اور مصر جائیں گے۔ ایسا امکان ظاہر
کیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان موجود کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے ریاض اور تہران حکومتوں سے گفتگو کر سکتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران چین کے نائب وزیر خارجہ نے بھی ایران اور سعودی عرب کا دورہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔